نئی دہلی/ 25 مئی/ (یو این
آئی)
پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 99.71 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔
ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 23 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ، جو ایک نئی تاریخی سطح تک پہنچ گیا۔
گزشتہ 04 مئی سے اب تک ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13 دن اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ ان کی قیمتوں میں نو دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔۔ اس دوران ، دہلی میں پٹرول 3.04 روپے اور ڈیزل میں 3.59 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 22 پیسے اضافے کے ساتھ 99.71 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ملک کے کچھ شہروں میں یہ پہلے ہی 100 روپے فی لیٹر عبور کرچکاہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 23 پیسے مہنگا ہوکر 93.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 25 پیسے بڑھ کر 84.32 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 20 پیسے اور کولکاتہ میں 22 پیسے اضافے کے ساتھ بالترتیب 95.06 اور 93.49 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
ممبئی میں ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے ، چنئی میں 24 پیسے اور کولکتہ میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 91.57 روپے ، چنئی میں 89.11 روپے اور کولکتہ میں 87.16 روپے پہنچ گئی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں:۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 93.44 —— 84.32
ممبئی ——— 99.71 ——91.57
چنئی ———95.06 —— 89.11
کولکتہ ——— 93.49 ——87.16
تازہ ترین خبریں
- ریلائنس جیو 5 جی کی دوڑ میں سب سے آگے
- *Four Policemen Killed in Kathua Encounter, Two Militants Neutralized*
- Several Parts of kashmir Receive Fresh Snowfall
- امریکہ کے ساتھ ’کسی بھی قسم کی جنگ‘ کے لیے تیار ہیں/ چین
- Fight against Drug Menace 2000 FIRs Registered, 3200 Addicts Detained, 400 Smugglers Arrested/ IGP VK Birdi
- سوشل میڈیا پر بیہودہ مواد کو روکنے کے لیے موجودہ قوانین کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے/اشونی ویشنو
- Supreme Court Condemns "Bulldozer Justice,” Restricts Executive from Property Demolitions*
- Dulat criticizes LG for calling meetings with bureaucrats amid elected Government
- Daily wagers, contractual employees to be regularized soon: Tanvir Sadiq
- *ایس ایس پی سرینگر کی عید میلادالنبی کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد*