The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

بی ڈی سی چیئرمین و نائب چیئرمین اچھہ بل نے ایم جی نریگا سڑک اور چشمے کا کیا افتتاح

0

اننت ناگ/14اگست/شیخ ندیم

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے شہلی پورہ میں بی ڈی سی چیئرمین اچھہ بل محترمہ فردوسہ نے سرپنچ ، پنچوں اور مقامی اوقاف ممبران کی موجودگی میں شہلی پورہ کی ایم جی نریگا سڑک اور بل بل نوگام نوگام میں چشمے کے کام کو مکمل کے بعد افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بی ڈی سی نے کہا کہ حکومت عوام کے حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پی آر آئیز کا فرض ہے کہ وہ ہر مطالبہ اور مسئلہ کو جلد از جلد نوٹس میں لائیں جاۓ گے۔

مقامی لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور بی ڈی سی اچھہ محترمہ فردوسہ جی اور نائب چیئرمین محمد مقبول گنی کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بی ڈی سی چیئرمین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں حصہ لیں کیونکہ حکومت ہر گھر تک استفادہ پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

بعد ازاں بی ڈی سی چیئرمین محترمہ فردوسہ جی اور محمد مقبول گنی نے پی ایچ سی بل بل نوگام کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں کو وقت کی پابندی کی ہدایت کی اور لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.