The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کلکتہ کے لوکل نیوز چینل "جے کے بی” کے زیرِ اہتمام ،ایک شام محبانِ اردو کے نام

0

کولکتہ/24 دسمبر/مہوش خان

جے کے بی نیوز ("جنتا کی بات” نیوز – کلکتہ) کے روح رواں جرنلسٹ جاوید حسین اور ان کی ٹیم کے زیر اہتمام گزشتہ جمعہ بعد نماز مغرب ایک شاندار "شام محبانِ اردو کے نام” بمقام پارک سرکس نزد کویسٹ مال انعقاد پذیر ہوا۔ پروگرام پانچویں منزل کی چھت پہ کھلے آسمان کے نیچے سردی اور ہلکی بارش کے دوران ہوا۔ بشمول مشاعرہ مکمل تقریب کی نظامت خواجہ احمد حسین نے کی جب کہ صدارت معتبر سینئر شاعر انور حسین انجم نے کی۔ تقریب کا آغاز مولانا ابو طلحہ جمال قاسمی کی تلاوت کلام سے ہوا۔ معظم جاوید نے نعت خوانی کی۔ "محبان اردو کے نام” شام کے پہلے مرحلے میں "مغربی بنگال میں عصر حاضر میں اردو کی اہمیت” پر باتیں کی گئیں۔ جاوید حسین نے پروگرام کے انعقاد کا مقصد صرف اور صرف اردو سے محبت، اس کے موجود مسائل کے تئیں بیداری اور اس کے سدباب کے لیے ایک پہل بتایا۔ ہر فن مولا بیدار مغز‌ جناب مبارک علی مبارکی صاحب نے جم کر ریاستی سرکاری ملازمت میں در پیش اردو زبان کے مسائل پر روشنی ڈالی اور اردو میڈیم کے ذریعہ تعلیم پر منڈلاتے آئندہ کے خطرات کو خوب قاعدے سے اجاگر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے حل کے لئے اختیار کردہ اقدامات‌ میں ملی ہلکی پھلکی کامیابی پر خوش نہ ہو کر اس میں ملی بڑی نا کامی سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر اجتماعی کوشش کرنے کی باتیں کیں۔ دوسرے مرحلے میں شاندار منی مشاعرے کا اہتمام بھی رہا۔ جہاں جواں سال شاعر شاہنواز عالم عادل ، علی شاہد دلکش اور شاعرہ فوزیہ اختر نے اپنی تخلیقات سے حاضرین کو خوب متاثر کیا۔ وہیں گرتے شبنم کی بوندوں کے دوران ڈاکٹر احمد معراج ، جناب ایاز خان، محترمہ رونق افروز، خواجہ احمد حسین ، شفیق الدین شایان ، مبارک علی مبارکی ، پرویز اختر ، بلند اقبال، آتش رضا صاحبان اپنی غزلوں سے مشاعرے میں رونق بڑھانے کے اسباب بنے۔ وہیں رواں بارش کے قطروں تلے بے حد معتبر و مقبول شاعر ارشاد آرزو اور استاد شاعر انور حسین انجم نے اپنی معیاری غزلوں سے مشاعرے کے حسن کو دو بالا کر دیا۔ مہمانان میں صحافی خورشید اختر فرازی اور مختار علی (ممبر مغربی بنگال اردو اکاڈمی) اور گڈو بھائی نے بھی گفتگو کیں‌۔ جاوید حسین کی پوری ٹیم خاص کر محترمہ مہوش خان ، معظم جاوید و دیگر نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں خوب تعاون کیا۔ صحافی جاوید حسین کی میزبانی بھی خوب رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.