The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

آزاد کلچرل فورم کی طرف سے کامیاب ترین میٹنگ کا انعقاد

0

بڈگام/28 مارچ/این ایس آر

آزاد کلچرل فورم کے دفتر پر آج ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس کا مقصد آزاد ڈے کی تقریبات کے انتظامات پر غور و خوض کرنا تھا۔ میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ یہ دن کس انداز میں منایا جائے اور کس طرح کے انتظامات اس دن کیے جاے۔
اس کے ساتھ ساتھ شاعروں نے اپنا کلام سنایا تاکہ جہاں بھی کہی میں اصلاح کی ضرورت ہو وہاں اصلاح کی جاے۔ اور یہ مرحلہ بھی کامیاب کے ساتھ انجام پر پونچھا۔ آخر میں اعلان کیا گیا کہ اس سال کی خلعت آزاد مرحوم عبدالغنی پرواز صاحب کے نام کی جاے گی ان کے اچھے کاموں پر جو انہوں نے کشمیری ادب کے لیے کیے ہے۔

اس میٹنگ میں کئی نامور شعراء و ادیبوں نے شرکت کی، جن کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:

صدر: قیوم کشمیری صاحب، معزز شعراء و ادیب: محمد یوسف خیال صاحب، محمد رمضان ڈار صاحب، ولی محمد آکاش صاحب، غلام قادر بیدار صاحب، محد میر مخدومی صاحب، فیروز احمد شاہ صاحب، امتیاز بگامی صاحب، پروفیسر روف عادل صاحب، شمس الدین سلیم صاحب ، فردوس فہیم صاحب، نوجوان قلمکار: جناب شاہ زبیر صاحب اور نوجوان شاعرہ اقراء پرواز قابل ذکر ہیں۔

یہ میٹنگ انتہائی کامیاب رہی، اور شرکاء نے آزاد ڈے کو یادگار بنانے کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.