منڈی/18 ستمبر/توصیف رضا گنائی
ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ ساوجیاں گلی میدان میں فوج کی چالیس آڑ آر یونٹ کی طرف سے جمعرات کو منعقد کردہ ساوجیاں والی بال چمپین شیپ سنیچر کو اختتام پزیر ہو گیی والی بال چمپین شیپ کا آخری یعنی فاینل میچ سنیچر کو منعقد کیا گیا جو کہ پولیس کلب ساوجیاں اور خاکی کلب جالیاں کے درمیان کھیلا گیا جس دوران خاکی کلب جالیاں نے میچ جیت کر چمپین شیپ کو اپنے نام کیا اس موقہ پر فوج کی جانب سے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں 93ویں برگیڈ پونچھ کے برگیڈ کمانڈر پنیت دوال مہمان ِ خصوصی کے طور پر شامل ہویے تقریب سے خطاب کرتے ہویے انہوں نے کہا کہ ساوجیاں کا علاقہ گلی میدان ہمیشہ پاکستان کی فایرنگ اور ملیٹنسی کی وجہ سے کافی پچھڑا ہو علاقہ تھا اور 2016میں پاکستانی کی گولہ باری کی وجہ سے اس علاقہ میں فوج اور سیولینس کا کافی نقصان ہوا تھا لیکن اس کے بعد اس علاقہ میں فوج کی جانب سے اوپریشن ریزالو شروع کیا گیا جس کے تحت یہاں کے عوام کی ہر طرح سے فوج نے بہتری کی اور 1965 سے لیکر آج تک فوج عوام کے اور عوام فوج کے شانہ بہ شانہ چلتے رہے جوں جوں حالات ٹھیک ہوتے گیے تو فوج اور عوام نے مل کر اس علاقے کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ساوجیاں کے اس علاقے میں آج فوج کی جانب سے کھیل کود کے مقابلے کروایے جارہے ہیں تاکہ اس علاقہ کے نوجوان بھی کھیل کود اور دوسرے بہتر زارع سے شہر کے بچوں کے ساتھ بھی مقابلہ کر سکیں ان کا کہنا تھا فوج ہمیشہ یہاں کی عوام کے شانہ بشانہ ساتھ ہے اس موقہ پر پونچھ کے راہول دراویڈ کرکٹ ایکڈمی کے چیرمین پرویز ملک آفردی بھی موجود تھے جنہوں نے فوج کے اس کام کی سہرانہ کرتے ہوے زراع ابلاغ کے نمایندوں سے بات کرتے ہویے کہا کہ فوج کی جانب سے پونچھ کے اس دور دراز اور سرحدی علاقہ میں جہاں پانچ ماہ قبل ہند پاک افوج کے مابعین گولہ باری ہوتی تھی اور یہاں کے نوجوان اس طرح کے کھیل کود میں حصہ نہیں لے سکتے تھے لیکن آج ساوجیاں والی بال چمپین شپ ٹورنا منٹ کروا کر فوج نے یہاں کے نوجوانوں کے لیے ایک بہت بڑا کام کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ آج کا نوجوان جب کھیل کود اور دوسری اکٹیوٹیز میں شامل ہوگا تو وہ منشیات جیسی لعنت سے دور رہے گا انہوں نے کہا کہ منڈی تحصیل میں کھیل کے میدان کی اشد ضرورت ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ فوج یہاں کے نوجوانوں کے لیے ایک اچھا کھیل کا میدان قایم کرے گی تاکہ اس علاقہ کے نوجوان بھی کھیل کود میں حصہ لے سکیں