The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

_کوویڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سرینگر کےکچھ علاقوں میں سختی برتی جائے گی/ ڈی سی سرینگر

لوگوں سے کو وڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کریں گے/ایس ایس پی سرینگر

0

سرینگر 20 ستمبر/این ایس آر

ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے پیر کو کہا کہ سرینگر کے کچھ علاقے کوویڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں اور انتظامیہ کچھ دنوں میں ان علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرے گی۔

کچھ علاقے مسلسل کوویڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہم چند علاقوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے پورے ضلع کو دشمن نہیں بنا سکتے۔ ہم کوویڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ڈی سی سرینگر نے ایس ایس پی سرینگر کے ساتھ سرینگر کے کئی علاقوں میں اچانک چیکنگ کی اور بہت سے مالز ، کاروباری ادارے اور چند دکانیں کوویڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے پریس رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ھم نے
اچانک چیکنگ کے دوران بہت سی دکانوں اور کاروباری اداروں کو کوویڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا۔ ہم نے ان دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔
اس موقع پر نامہ نگاروں سے
بات کرتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر سندیپ چودھری نے کہا کہ اچانک معائنہ کے دوران کئی دکانیں کوویڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث پائی گئیں۔ "اگر لوگ کووڈ گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل نہیں کریں گے تو ہم سخت کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ضلع ایس ایس پی سندیپ چودھری
نے کہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.