گرجردیش چیری ٹیبل ٹرسٹ جموں کی چھٹی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کاانعقاد
ٹرسٹ ومنسلک اداروں کی سالانہ کارکردگی کی گئی پیش ،بابائے قوم کے مشن کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال
جموں/یکم جون/طارق ابرار
گرجردیش چیری ٹیبل ٹرسٹ، جموں کی چھٹی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ گزشتہ روزادارہ ہذامیں منعقدہوئی جس کی صدارت ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالحمید چودھری نے کی۔میٹنگ میں ٹرسٹ کے چیئرمین ارشدعلی چوہدری سمیت ٹرسٹیزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری انجینئرمحمد صادق آزاد نے شرکاءکا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد معزز ٹرسٹی ماسٹر مشتاق احمد نے ٹرسٹ کی پانچویںسالانہ جنرل میٹنگ کے بعدوفات پانے والے ادارے کے ٹرسٹیوں کے عزیزواقارب بشمول بانی گرجردیش چیری ٹیبل ٹرسٹ، بابائے قوم ڈاکٹرمسعوداحمدچوہدری مرحوم اوران کی والدہ نسبتی اورٹرسٹ کے نائب چیئرمین انجینئرعرفات مسعودکی نانی مرحومہ، سینئرٹرسٹی وایس ایس پی خلیل احمدپوسوال کے والد مرحوم چوہدری صادق حسین پوسوال ریٹائرڈزیڈای او،سینئرٹرسٹی وایس پی افتخاراحمدچوہان کے بھانجے ،ٹرسٹی مشتاق احمدکھٹانہ کے فرزندمرحوم ظہیر احمدکھٹانہ ،محمدشفیع پنڈت سابقہ چیف سیکریٹری جموں وکشمیر،سینئرٹرسٹی ہارون چوہدری کی والدہ مرحومہ شازرین بیگم ،جنرل سیکریٹری ٹرسٹ انجینئرمحمدصادق آزادکے ہم زلف مرحوم وغیرہ کےلئے دعائے مغفرت فرمائی اورغمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں امن و خوشحالی اور بالخصوص گرجردیش چیری ٹیبل ٹرسٹ اور گوجر برادری کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔میٹنگ میں ٹرسٹیز کی اکثریت نے جسمانی طور پر شرکت کی جبکہ کچھ ٹرسٹیوں نے مجازی طورپرمیٹنگ میں شمولیت اختیارکی۔جنرل سیکرٹری انجینئر محمد صادق آزاد نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے مئی 2024 سے مئی 2025 تک ٹرسٹ اوربرگیڈیئرخدابخش میموریل پبلک ہائراسکینڈراسکول چھنی کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں اس عرصے کے دوران حاصل کی گئی حصولیابیوں، انجام پانے والے کاموں اور ٹرسٹ اور اسکول میں منعقد ہونے والی تقریبات/ایونٹس، مستقبل کے پروجیکٹوں اور پیش کردہ تجاویز کی تفصیل پیش کی جسے تمام ٹرسٹیوں نے خوب سراہا اور ان کی تعریف کی۔تمام شرکاءنے سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالحمید چوہدری کے کردار کو سراہا۔اس موقعہ پر عرفات مسعود وائس چیئرمین چوہدری محمد اسلم گیگھی، آرچیٹیکٹ ندیم چودھری، انجینئر غلام رسول، چوہدری شوکت جاوید، چوہدری محمد یوسف کھیپر،انجینئر محمد تاج چودھری اور پرنسپل کے بی پبلک سکول محترمہ نہیر خان وغیرہ کی ٹرسٹ اورکے بی پبلک سکول کی ترقی اور بہتری کے لیے ان کے خصوصی تعاون/عطیات ، لگن اورکوششوں کی تعریف کی۔ایوان میں انظار احمد رانا ٹرسٹی نے ادارہ کے چیئرمین کی طرف سے گرجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ اور بریگیڈیئر خدا بخش میموریل پبلک ہائرسکینڈری اسکول کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کے لیے پیش کردہ دو (2) قراردادوں کومعززین کے ساتھ پڑھ کر پیش کیا جنھیں ایوان نے منظوری دے دی۔ایڈوکیٹ شاہ محمد چودھری سابق چیئرمین ٹرسٹ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایوان کو اپنے دور میں گرجر دیش چیری ٹیبل ٹرسٹ کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی اور نئی ایگزیکٹو باڈی کو قواعد، ضابطہ اخلاق اور ٹرسٹ کی مالی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے باقی ماندہ کاموں کو مکمل کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے گرجردیش چیری ٹیبل ٹرسٹ اور اس سے منسلک اداروں کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لیے قیمتی تجاویز اور خیالات بھی پیش کیے۔اوپن ہاو¿س مباحثے کے دوران مختلف مقررین/ممبران نے اپنے خیالات، تجاویز اور ٹرسٹ اور اسکول کی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اظہار کیا اور تجویز پیش کی کہ گرجردیش چیری ٹیبل ٹرسٹ کو گوجری زبان اور ثقافت کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔اس موقعہ پر جن معزز ٹرسٹیوں نے اظہار خیال کیا ان میں ڈاکٹر شوکت محمود چودھری، سینئر وائس چیئرمین، چوہدری محمد حنیف چوہان سرپرست، چوہدری شوکت جاوید، چوہدری آصف خالق پوسوال سیکریٹری، چوہدری ہارون کھٹانہ، انجینئر حبیب چوہدری، ڈاکٹر نصرین اختر، ڈاکٹر نازیہ احمد، فریاد چوہدری، چوہدری افتخار احمد(کے پی ایس)، انجینئر خورشید الاسلام، ماسٹر مشتاق احمد، پروفیسر رخسانہ کوثر، ڈاکٹر منظور حسین پمبلہ، چوہدری کلیم احمد، چوہدری شکیل احمد، انسپکٹر جاوید چوہدری،طارق حسین ابرار اور چوہدری جعفر مصطفی وغیرہ نے اپنے قیمتی خیالات، تجاویز اور ٹرسٹ کے ساتھ اپنی طویل وابستگی، تجربہ اور لگاو¿کا اظہار کیا۔چیئرمین ارشد علی چودھری نے اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے بابائے قوم مرحوم ڈاکٹر مسعود چودھری کے مشن کو آگے بڑھانے اور ان کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ ان کی ٹیم گرجر دیش چیری ٹیبل ٹرسٹ اور بریگیڈیئر خدا بخش میموریل پبلک ہائرسکینڈری اسکول کےلئے انتہائی ایمانداری، خلوص اور لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ٹرسٹ اورا سکول کونئی بلندیوں تک لے جانے کےلئے تمام ٹرسٹیوں کا وقت اور تعاون درکار ہے۔ انہوں نے ایوان کو مزید یقین دلایا کہ وہ گزشتہ سال کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں/تجاویز کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی ٹیم پر بھروسہ اوراُمیدرکھیں گے۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالحمید چودھری نے گرجردیش چیری ٹیبل ٹرسٹ جموںکے قیام میں ڈاکٹر مسعود احمد چودھری کی گرانقدر خدمات اور نیک مشن کو آگے بڑھانے میں ٹرسٹ کی ٹیم کے کردار کو یاد کیا۔
تبصرے بند ہیں.