چین جلد از جلد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پی5 کا اجلاس بلانا چاہتا ہے/ژانگ جون
روس،فرانس اور چین اقوام متحدہ کے پی 5 اجلاس کے جلد انعقاد کیلئے کوشاں
اقوام متحدہ/29 ستمبر/یو این آئی
چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پی 5 یعنی روس ، چین ، امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کا جلد از جلد اجلاس بلانے کی منشا ظاہر کی ہے ۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا ہے کہ روس ، چین اور فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پی 5 کا اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوٹی کانفرنس کا ایجنڈا ابھی تک تیارنہیں کیا گیا ہے اوراس کے انعقاد کا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کام جاری رہے گا۔