عیدگاہ حلقہ انتخاب سے وابستہ نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کے کئی کارکنان ہوئے پیپلز کانفرنس میں شامل
سجاد غنی لون ہی کشمیری عوام کو موجودہ دلدل اور غیر یقینی ماحول سے باہر نکال سکتا ھے/عرفان متو
سرینگر/9 مئی/این ایس آر
سرینگر ضلع کے عید گاہ حلقہ انتخاب کے کرشی بل، بخشی پورہ کے کئی سیاسی کارکنان نے آج جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر عرفان متو کے ساتھ رشتہ جوڑ کر نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرکے باضابطہ طور پیپلز کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عرفان متو نے پارٹی میں شامل ہوئے نئے کارکنوں کا والہانہ طور خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر عرفان متو نے پارٹی چیرمین سجاد غنی لون کے بدلاؤ مشن کو آگے بڑھانے اور گھر گھر تک پہنچانے کا عہد کیا۔ ادھر پیپلز کانفرنس کے ایک اور سینٹر رہنما محمد سلیمان بٹ نے آئے روز پیپلز کانفرنس میں جوق در جوق شامل ہورہے سیاسی کارکنان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ھے کہ نوجوانوں کا بڑی تعداد میں پیپلز کانفرنس کے بدلاؤ نعرہ کے ساتھ وابستگی دکھانے سے صاف ظاہر ہورہا ھے کہ آنے والا کل پیپلز کانفرنس کا ہی ھے۔