The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

عارضی ملازمین کی مستقلی سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل قابل ستائش اقدام/ ای جے سی سی

آنگن واڑی ورکروں کے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ اوردیگر مطالبات بھی پورے کئے جائیں/اعجازاحمدخان

0

حتمی فیصلہ لئے جانے تک کم ازکم اُجرت ضمانتی ایکٹ لاگو کیاجائے

سری نگر/03 اپریل/این ایس آر

ملازم انجمنوں کے سب سے بڑے مشترکہ پلیٹ فارم ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی EJCCنے حکومت کی جانب سے عارضی ملازمین کی باقاعدگی کا معاملہ 6ماہ میں حل کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسبات پرزوردیاہے کہ حتمی فیصلہ لئے جانے تک تمام ایسے ملازمین کے حق میں کم ازکم اُجرت ضمانتی ایکٹMinimum-Wages-Gurantee-Act لاگو کیاجائے ۔EJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے آنگن واڑی ورکروں کے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ملازمین کے جی پی فنڈس معاملات کوحل کرنے پر بھی زوردیا۔انہوںنے وقف بورڈ کے عارضی ملازمین کے حق میںکم ازکم اُجرت ضمانتی ایکٹ لاگو کئے جانے کا خیرمقدم کیا۔ EJCCترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ملازم انجمنوں کے سب سے بڑے مشترکہ پلیٹ فارم ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کاایک اہم اجلاس جمعرات کو سری نگرمیں قائم مرکزی دفتر پر چیئرمین اعجازاحمدخان کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں فورم میں شامل تمام ملازمین تنظیموںکے صدور نے شرکت کی ۔ چیئرمین اعجازاحمدخان کی زیر صدارت میٹنگ میں شبیر احمد لنگو ،سجادخواجہ ،خالد محمود،جاوید احمدآخون،عبدالقیوم بیگ،منیر فلگرﺅ،پیر نثار،رحمت اللہ خان ،سلیم ساگر،جاوید احمدبٹ ،فاروق احمدکاوا،شبیر احمد بٹ ،فاروق احمد راتھر،جاوید احمد ملک،ریاض احمدکار،فدامحمد،مختار احمدوانی ،غلام نبی گنائی ،عبدالقیوم لون ،صبیہ جی ،آمنہ جی ،اور ؑظمت اقبال نے بھی شرکت کی ۔بیان کے مطابق طویل مشارت اور تبادلہ خیال کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے EJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے کہاکہ ہم بحیثیت ایک بڑے فورم کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے اسمبلی میں کئے گئے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختلف سرکاری محکموںمیں عارضی بنیادوں پرکام کرنے والے ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں وغیرہ کی ملازمتوں کو مستقل یا باقاعدہ بنانے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،جس کو اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ دینے کیلئے چھ ماہ کا وقت دیاگیاہے ۔اعجاز احمدخان نے اسبات پرزوردیاہے کہ حتمی فیصلہ لئے جانے تک تمام ایسے ملازمین کے حق میں کم ازکم اُجرت ضمانتی ایکٹMinimum-Wages-Gurantee-Act لاگو کیاجائے ۔انہوںنے آنگن واڑی ورکروں کے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ملازمین کے جی پی فنڈس معاملات کوحل کرنے پر بھی زوردیا ۔EJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے کہاکہ ابھی بھی ملازمین کے جی پی فنڈ معاملات زیرالتواءپڑے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ نے ان معاملات کو حل کرنے کیلئے 31مارچ تک کی ڈیڈلائن مقرر کی تھی ۔انہوںنے مزید کہاکہ ہم سرکار سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کیلئے اولڈ ایج پنشن اسکیم لاگو کرنے کیساتھ ساتھ ایس آر اﺅ 43کو اسکی اصل یا پرانی حالت میں بحال کیاجائے ۔تمام سرکاری محکموںکی تنظیم نو Reorganisationکرنے کیساتھ ساتھ تمام محکموںکے سربراہان کو ہر سال کم سے کم دومرتبہ DPCمیٹنگ طلب کرنے کا پابندبنایاجائے ۔ چیئرمین EJCC اعجاز احمدخان نے حکومت پر زوردیاکہ سرکاری اسکولوںمیں تعینات اساتذہ کوبھی لیو کے دائرے میں لایاجائے ۔انہوںنے اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی جانب سے ممبران اسمبلی کے مشاہرے میں اضافہ کئے جانے کے معاملے پر دئیے گئے بیان کاحوالہ دیتے ہوئے اسبات پر بھی زوردیاکہ سرکاری ملازمین سے بھی اُنکے مسائل ،مشکلات اور مطالبات کے بارے میں پوچھاجائے ۔چیئرمینEJCCنے کہاکہ آج کے اہم اجلاس میں یہ طے پایاکہ ہم ملازمین کے تمام جائز مطالبات کے حل کیلئے ایک ماہ تک انتظار کریں گے اور ہمیں پوری اُمید ہے کہ حکومت عارضی اور مستقل ملازمین کے تمام جائز اوردیرینہ مطالبات کو مقررہ وقت میں پور اکرے گی ۔انہوںنے کہاکہ ملازم انجمنوں کا سب سے بڑا مشترکہ پلیٹ فارم ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی EJCCاحتجاج کا روادارنہیں لیکن مجبور کیا گیاتوہم اپنے مطالبات اور مشکلات کو پھرسے اُجاگرکرنے کیلئے سڑکوں پرآئیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.