The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا 15کور کے نئے کور کمانڈر تعینات

لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے کشمیر میں ملیٹنسی کے خاتمے اور امن واستحکام قائم کرنےکے لئے قابل تعریف خدمات انجام دئیے ہیں/دفاعی ترجمان

0

سرینگر/9 مئی/این ایس آر

سری نگر میں قائم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے نے پیر کو 15 کور کے ہیڈ کوارٹر میں سٹریٹجک کشمیر پر مبنی 15 کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا کو سونپ دی۔ لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے 2021 کے ایک "نازک” مرحلے میں کور کی کمانڈ کی، جب کشمیر میں "ملیٹنسی کے ساتھ ساتھ COVID-19 وبائی امراض کی دوسری لہر” کا سامنا تھا۔ ” تاہم اس مدت میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اندرونی علاقوں میں بھی موجود سیکیورٹی کے بہتر ماحول کو بنائے رکھنے میں لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے قابل تعریف کام انجام دیا۔ کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے لئے سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور قریبی تال میل بنائے رکھنے سے ملی ٹینسی کے گراف میں واضح طور پر کمی آرہی ہے اور تشدد کے واقعات کی تعداد کو بہت حد تک کم کر دیا گیا ہے،” ترجمان نے کہا کہ ایل او سی پر تکنیکی انٹیلی جنس اور مضبوط اینٹی انفلٹریشن گرڈ سے مربوط ایک متحرک تعیناتی نے دراندازی میں زبردست کمی کو یقینی بنایا ھے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے ذریعے جو موقع فراہم کیا گیا اس کے نتیجے میں کنٹرول لائن کے ساتھ رہنے والی مقامی آبادی کو مدد فراہم کرنے کی نئی کوششیں ہوئیں۔ ملی ٹینیسی کو کاروبار بنانے والے افراد پر سکنجا کساگیا، جبکہ ساتھ ہی ساتھ نوجوانوں کو مختلف اقدامات کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے متعدد پلیٹ فارمز مہیا کئے گئے۔ جس میں کھیلوں سے لے کر ثقافت تک شامل ہیں۔ فوج کی ان مثبت کوششوں کے نمایاں ثمرات بھی ملے ہیں، ملیٹینٹوں کی تعداد کم ہو کر 150 تک پہنچ گئی ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔ "اندرونی علاقوں میں، سیکورٹی فورسز نے امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام سلامتی سے وابستہ ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی۔ جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے ساتھ مل کر موثر انٹیلیجنس کی بنیاد پر ملیٹینٹوں کو بے اثر کرنے کے لیے انتھک آپریشن کیے گئے، جس میں کم سے کم نقصان اور صفر شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ اس نقطہ نظر سےمقامی ملیٹینٹوں کے بھرتی عمل کو کم کرنے اور فعال ملیٹینٹوں کو ہتھیار ڈالنے کے لئے آمادہ کرنے سمیت خاندانوں تک رسائی بھی شامل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور تشدد کے راستے پر مجبور کرنے کے لیے سفید کالر انتہا پسندوں کی طرف سے کی جا رہی بنیاد پرستی اور اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے مختلف تدابیر کئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے ایک بہتر عوام اور جوان رابطے کو یقینی بنایا جس سے واقعی طور امن عمل کو زمینی سطح پر تقویت ملی۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں امن اور استحکام کے لئے بہترین فرض شناسی پر لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کی شراکت کو 26 جنوری 2022 کو صدر ہند رام ناتھ کووند کے ذریعہ باوقار ‘اتم یودھ سیوا میڈل’ (یو وائی ایس ایم) سے نوازا گیا۔ اپنے الوداعی پیغام میں، لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے چنار کور کے تمام رینکوں کو ان کی لگن اور محنت کیلئے تعریف کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی کی مشترکہ کوششوں میں انتھک تعاون کے لئے جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، سول انتظامیہ اور کمیونٹی ممبران کی تعریف کی۔ انہوں نے کشمیر کے تمام شہریوں اور پورے چنار کور برادری کیلئے اپنی نیک خواہشات اور مبارک بادی کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.