من کی بات’ میں جن لوگوں کا ذکر ہوتا ہے وہ ہمارے ہیرو ہیں
"من کی بات" میں اٹھائے گئے مسائل اب تحریک بن چکے ہیں/وزیر اعظم مودی
دہلی/30 اپریل/ایجنسیز
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ‘من کی بات’ میں جن لوگوں کا ذکر کیا جاتا ہے وہ ہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے اس پروگرام کو زندگی بخشی ہے مسٹرمودی نے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا ’’اس پروگرام میں ہم جن لوگوں کا ذکر کرتے ہیں وہ ہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے اس پروگرام کو زندی بخشی ہے۔ آج جب ہم 100ویں قسط کے سنگ میل پر پہنچ چکے ہیں، تو میری یہ خواہش بھی ہے کہ ہم ایک بار پھر ان تمام ہیروز کے پاس جاکر ان کی سفر کے بارے میں جانیں۔ آج ہم کچھ ساتھیوں سے بھی بات کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا، "ہریانہ کے سنیل جگلان کا میرے ذہن پر اتنا اثر اس لئے ہوا کیونکہ ہریانہ میں جنسی تناسب پر کافی بحث ہوتی تھی اور میں نے بھی ‘بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ’ کی مہم ہریانہ سے ہی شروع کی۔ اس دوران جب سنیل جگلان کی ‘سیلفی ود ڈاٹر’ مہم پر میری نظرپڑی، تومیں بہت متاثر ہوا۔ میں نے بھی ان سے سیکھا اور اسے ‘من کی بات’ میں شامل کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ‘سیلفی ود ڈاٹر’ ایک عالمی مہم میں تبدیل ہو گئی۔ زندگی میں بیٹی کا مقام کتنا اہم ہوتا ہے، اس مہم سے یہ بھی ظاہر ہوا۔ ایسی ہی بہت سی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہریانہ میں جنسی تناسب میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘من کی بات’ میں جموں و کشمیر کی پنسل سلیٹوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے منظور احمد کا ذکر کیا گیا تھا۔ منظور احمد سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے وہ دن یاد ہے اور آپ نے مجھے بتایا تھا کہ یہ ایسا کام ہے جس کی نہ کوئی شناخت ہے، نہ خود کی پہچان ہے اور آپ بڑی پریشانی میں بھی تھے اورآپ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ اس کی وجہ آپ کو بہت ساری مشکلات کا سامنا ہے، لیکن اب تو پہچان بھی بن گئی اور 200 سے زائد لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’ووکل فار لوکل‘ کی طاقت کتنی زبردست ہے آپ نے زمین پر اتار کر دکھادیا ہے۔