98.3 ریڈیو مرچی کا’سال پہ ملالل’پروگرام اختتام پذیر
پروگرام کا مقصد کشمیری شادیوں میں فضول اخراجات سے پرہیز کرنا تھا
سرینگر/26 نومبر/ شافیہ گلفام
سال پہ ملال لفظ کو اجاگر کرنے کےلئے ٹیم 98.3 ریڈیو مرچی نے اپنی ایک ماہ کی طویل مہم اختتام پذیر کی۔ ٹیم مرچی کی اس مہم کا مقصد کشمیری شادیوں میں فضول اخراجات سے پرہیز کرنا تھا۔اس خیال کا مقصد یہ تھا کہ لوگ ایسی چھوٹی چھوٹی تفصیلات کو نظر انداز کریں۔یہ مزاحیہ انداز ایک مثال قائم کرنے کے لئے تھا۔مرچی ٹیم نے وسطی کشمیر کے کولگام ضلع کے سرینڈو گاؤں کا بھی سفر کیا جو حال ہی میں شادی کے اخراجات کو محدود کرنے کا عہد لینے کے لئے خبروں میں تھا۔مزکورہ گاؤں نے اوقاف کمیٹی کے تحت شادی کے اسراف کے رواج کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو باضابطہ طور کم ملال داری کا باعث بنے گی۔ ٹیم مرچی نے ممتاز شاعرہ اور ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ نسیم شفائی سے ملاقات کی جس نے ثقافتی پس منظر میں روایتی اقتدار اور کشمیری شادیوں کے بارے میں بات کی اور سماج کو بہترین بنانے کے لئے اپنے زریں خیالات سے ٹیم مرچی کو نواز۔میزبان ہونے کے ناطے آر جے مہک کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ لوگ شادیوں کے لئے قرضہ لیتے ہیں اور لوگوں کو مطمئن کرنے کے لئے وسائل سے بڑھ کر کام کرتے ہیں اگر لوگ کم پکوانوں یا محدود مہمانوں پر ہنگامہ نہ کرتے تو شادیاں زیادہ خوشگوار ہوتیں۔ عام لوگوں نے مرچی ٹیم کی اس مزاحیہ پہل کی خوب سراہنا کی۔اختتام پر 98.3 ریڈیو مرچی کے ہیڈ اروند دھیمان نے ٹیم ممبران۔ مہمانوں اور اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شروع سے آئیڈیاز لینا اور اس طرح کی چیز کو عملی جامہ پہنانا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن میری ٹیم مرچی، اسپانسرز، مہمانوں اور سامعین نے اس چیز کو آسان بنادیا۔