The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

پرائیویٹ سکولوں کی من منانیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا

ضافی فیس لینے والے سکولوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی/ وزیر تعلیم

0

ا

سرینگر/05 دسمبر/وی او آئی

جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے والدین سے زائد فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے ایسے مسائل کا سامنا کرنے والے والدین پر زور دیا کہ وہ براہ راست محکمہ تعلیم کو اپنی شکایات کی اطلاع دیں یا ثبوت کے ساتھ ان کے دفتر سے رابطہ کریں۔انہوںنے کہاکہ کسی کی بھی من مانی نہیں چلنے دی جائے گی کیوں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ غیر منصفانہ طرز عمل میں ملوث اسکولوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیر نے والدین کو سوشل یا الیکٹرانک میڈیا پر شکایات نشر کرنے کی حوصلہ شکنی کی اور ان پر زور دیا کہ وہ فوری حل کے لیے محکمہ سے رجوع کریں۔انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی رپورٹس شائع کرنے سے قصور وار بری نہیں ہوتے اور ناہی یہ کوئی حل ہے بلکہ والدین کو چاہئے کہ وہ متعلقہ ادارے کے پاس جاکر شکایت درج کرائیں ۔ اس موقعے پر آنے والے موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزیر ایتو نے کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات ایک معمول کی مشق ہے۔ تعلیمی کیلنڈر کو مارچ سیشن سے نومبر،دسمبر میں تبدیل کر دیا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ طلباء امتحان ختم ہونے کے بعد دوسری کلاسوں میں شامل ہوں اور موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہو جائیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں یہ احساس ہے کہ خشک موسم کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ میرا اندازہ چلہ کلان سے زیادہ سخت ہے،البتہ تعلیمی عمل مکمل ہونا بھی ضروری ہے ۔ درین اثناءانہوں نے شیخ محمد عبداللہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ہندوستان اور عالمی سطح پر قابل تعریف لیڈر کے طور پر بیان کیا۔انہوںنے کہا کہ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور زمین کے حقوق میں ان کی بصیرت انگیز اصلاحات نے ایک گہرا ورثہ چھوڑا ہے جو آج بھی ہمیں متاثر کر رہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.