بجٹ مشاورت پر قانون ساز ممبران کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا اھم ورچوئل اجلاس ہوا منعقد
ممبر اسمبلی خانصاحب سیف الدین بٹ نے اپنے حلقہ انتخاب کی تعمیر و ترقی کیلئے کئی اھم تجاوز کئے وزیر اعلیٰ کو پیش
سرینگر/08 فروری/این ایس آر
بجٹ مشاورت کا ایک اھم اجلاس ورچوئلی منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے قانون ساز اسمبلی ممبروں کے ساتھ آئندہ مالی سال کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیل سے بات چیت کی۔ اس دوران ایم ایل اے خانصاحب سیف الدین بھٹ نے خانصاحب حلقہ اور پورے علاقے میں ہمہ جہت ترقی کے لئے مفصل تجاویز پیش کیں۔
ایم ایل اے خانصاحب کی چند اہم تجاویز بزیل ہیں۔
تعلیمی شعبہ:
واٹرہیل اور کھاگ میں ڈگری کالجوں کا قیام تاکہ اعلیٰ تعلیم کی رسائی ہر طالب علم کیلئے ممکن ہوسکے۔
خانصاحب حلقہ کے مختلف اسکولوں کی اپ گریڈیشن تاکہ تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے۔
صحت کا شعبہ:
بلاک سطح پر کام کرنے والے پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سیز) کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سیز) اور نیو ٹائپ پی ایچ سیز میں تبدیل کرنا۔
ایمرجنسی میڈیکل سروسز کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری ایمبولینسز کی خریداری۔
سیاحتی مقامات پر جدید صحت مراکز کا قیام تاکہ میڈیکل ایمرجنسیز سے مؤثر طریقے سے نمٹایا جا سکے۔
سیاحت اور اس سے متعلق انفراسٹرکچر کی ترقی:
بلاک ہیڈکوارٹرز اور سیاحتی مقامات تک پہنچنے والی سڑکوں کی چار لین کی تکمیل تاکہ گاڑیوں کی روانی میں بہتری آئے۔
سیاحتی مقامات پر یاتری نواس عمارتوں کی تعمیر تاکہ سیاحوں کو آرام دہ رہائش فراہم کی جا سکے۔
دودھ پتھری، سیتا ہاراں اور شالکانی جیسے اہم سیاحتی مقامات پر فوڈ کورٹس کا قیام عمل میں لانا تاکہ سیاحوں کی سہولت میں اضافہ ہو۔
کھیل اور تفریح:
خانصاحب حلقہ کے مختلف بلاکوں میں کھیلوں کے اسٹیڈیمز کی تعمیر تاکہ کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔
مالی شمولیت اور سیاحت کی معاونت:
سیاحتی مقامات کے قریب دیہاتوں میں جموں و کشمیر بینک کی شاخوں کا قیام تاکہ مالی رسائی میں بہتری آئے۔
سیاحتی مقامات تک پہنچنے والی سڑکوں پر اے ٹی ایمز کی تنصیب تاکہ سیاحوں کو نقد رقم کی فراہمی میں سہولت ہو۔
جاری منصوبوں کی تکمیل:
جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے تاکہ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
توشہ میدان کے لئے منظور شدہ روپ وے اور سڑک کے منصوبوں کی بروقت تکمیل تاکہ سیاحت اور رابطہ کاری میں اضافہ ہو۔
ایم ایل اے خانصاحب نے ان منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ اقتصادی ترقی، عوامی خدمات کی بہتری اور رہائشیوں کی زندگی کے معیار کو بہتر کے لئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا اور علاقے کی ترقی کے لئے ان کی لگن کا اعتراف کیا۔
وزیر اعلیٰ نے ان تجاویز کو سراہا اور یقین دلایا کہ انہیں آئندہ بجٹ کی منصوبہ بندی کے عمل میں مناسب اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے حکومت کی شمولیتی اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ کیا