اسلام آباد/ 2 جون/ ایجنسیز
حکومت پاکستان نے ہندوستانی فلمی صنعت کے مشہور اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کی آبائی رہائش گاہیں حاصل کرلیں تاکہ انہیں میوزیم میں تبدیل کیا جاسکے۔
پاکستان کے اخبار ڈان کی خبر کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبہ پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے منگل کو ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی و میوزیم نے اس کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔
صوبائی حکومت نے گذشتہ سال ستمبر میں ان پراپرٹی کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔