The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے 11 سے 14 جنوری کو سعودی عرب کا دورہ کیا

وزیر نے جدہ اور مدینہ میں ہندوستانی عازمین حج کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا لیاجائزہ

0

سرینگر/15 جنوری/پی آئی بی

اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے 11 جنوری سے 14 جنوری کوسعودی عرب کا دورہ کیا ۔اس دورے میں آئندہ سفر حج کی تیاریوں سے متعلق اہم بات چیت ہوئی ۔ اس میں حج 2025 کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کرنا ؛ حج اور عمرہ کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنا ؛ اور سعودی حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں شامل تھیں ۔ دورے کے دوران مرکزی وزیر نے جدہ اور مدینہ میں ہندوستانی عازمین حج کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔
ہندوستانی عازمین حج کے لیے حج کے وسیع فریم ورک کی وضاحت کرنے والے حج 2025 کے لیے دوطرفہ معاہدے پر 13 جنوری 2025 کو جدہ میں ہندوستانی وزیر اور سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ، نے دستخط کیے، جس کے مطابق ہندوستان کے لیے 1,75,025 عازمین حج کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔
مرکزی وزیر نے جدہ میں سعودی وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام چوتھی حج و عمرہ کانفرنس اور نمائش کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور اس میں حج اور عمرہ خدمات کے شعبے میں اہم فیصلہ سازوں، ماہرین اور محققین کے اجلاس اور ورکشاپ شامل ہیں اور بہترین طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے اور خیالات اور معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
وزیر نے سعودی وزیر برائے حج و عمرہ عزت مآب ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے ساتھ حج 2025 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا اور ہندوستانی عازمین حج کے لیے ایک محفوظ، آرام دہ اورپر سکون حج کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر نے ریاض میں سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات، انجینئر صالح بن ناصر الجسرسے بھی ملاقات کی اور ہندوستانی عازمین حج کے لیے نقل و حمل اور لاجسٹک خدمات کو مزید ہموار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر نے مدینہ کے ڈپٹی گورنر،عزت مآب شہزادہ سعودی بن خالد بن فیصل آل سعود کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مدینہ میں قیام کے دوران ہندوستانی ح عازمین حج کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ۔
اپنے دورے کے دوران وزیر نے ہندوستانی عازمین حج کے لیے نقل و حمل کے انتظامات ، انتظامی ترتیب اور صحت کی سہولیات سمیت انتظامات کا جامع جائزہ لیا ۔مدینہ میں انہوں نے ہندوستانی عازمین حج کے دفتر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جدہ اور مدینہ ہوائی اڈوں کے حج ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اور زائرین کی آمد و روانگی اور سامان کی ہینڈلنگ کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔
ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اسٹریٹجک شراکت داری ہے جس کی جڑیں گہرے تاریخی اور تہذیب کے روابط پر مبنی ہیں ۔ سفر حج دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے ۔ وزیر مملکت کا سعودی عرب کا دورہ بڑھتے ہوئے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.