سرینگر/14 جنوری/عاشق تلگامی
جموں و کشمیر جے ڈی یو کے ریاستی صدر جی ایم شاہین نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے شفا اسپتال سرینگر میں مبینہ غفلت کے معاملے پر فوری کارروائی کی۔
حال ہی میں جی ایم شاہین نے شفا اسپتال میں گال بلیڈر کی سرجری کرائی تھی، جہاں بعد از سرجری علاج میں تاخیر اور اسپتال کے ناقص انتظامات کی شکایت کی گئی تھی۔ اس معاملے پر ایل جی منوج سنہا کی ہدایت پر متعلقہ حکام نے سخت ایکشن لیا۔
جی ایم شاہین نے نیو سٹیٹ رپورٹر کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی کی جانب سے اس طرح کی فوری کارروائی سے نہ صرف طبی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ مستقبل میں ایسے معاملات کی روک تھام بھی ممکن ہوگی۔ انہوں نے تمام اسپتالوں میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی اپیل کی۔
عوامی حلقوں میں اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے، کیونکہ یہ مریضوں کے حقوق اور بہتر صحت کی دیکھ بھال کے لیے حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔