The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

سنگلدان کے مقام پر ریلوے اسٹیشن پر اوور برج نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا

کئی علاقوں کو ملانے والا راستہ ریلوے اسٹیشن کی وجہ سے مکمل طور سے منقطع، اوور برج ہی واحد حل

0

سنگلدان/14 جنوری/راہی ریاض

کٹرہ بانہال ریلوے اسٹیشن کا کام مکمل ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا
مگر پرانی کہاوت ہے چراغ تلے اندھیرا
یہاں کے عوام نے کافی زمین ریلوے کے لئے دی تھی مگر بدقسمتی سے ہمیں ہی دس منٹ کے راستہ کیلے ایک گھنٹہ دور پیدل سفر کر کے جانا پڑتا ہے
جس وجہ سے لوگوں کو کافی زیادہ مسافت کا سفر طے کرنا پڑتا ہے پھر اس کے بعد ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہیں یا سنگلدان بازار میں پہنچتے ہیں ۔
یہاں پر کافی پرانا راستہ تھا جو ٹھٹھارکہ ، سیری پورہ ، چھچھواہ، اندھ و دیگر کئی بڑے علاقوں کو سنگلدان کے ساتھ ملاتا تھا اور جب سے ریلوےاسٹیشن بنا اور یہاں پر لوگوں کو کافی زیادہ مسافت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جو اسٹیشن سے اوپر والے علاقے ہیں وہ بھی سنگلدان بازا ر کے ساتھ کٹ
چکے ہیں انہیں بھی کافی زیادہ سفر کرنا پڑتا ہے پھر جا کے وہ سنگلدان یا
ریلوے اسٹیشن پہنچتے ہیں ہمارے نمائندے راہی ریاض سے ساتھ بات کرتے ہوئے ان پنچایتوں کے لوگوں نے کہا کہ اگر چہ پہلے بھی یہاں کے لیڈران و دیگرانتظامی سربراہوں سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ یہاں پر دیگر جگہوں کی طرح
اسٹیشن کے اوپر سے اوور برج بنایا جائے تا کہ اس پرانے راستے سے آنے والےلوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو لیکن اس کی طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔
انہوں نے کہاکہ اب لوگوں کو کافی زیادہ سفر کرنا پڑتا ہے ۔ جو لوگ دس منٹ
میں ریلوے اسٹیشن یا سنگلدان بازار پہنچتے تھے اب ان کو ایک گھنٹہ لگتا
ہے جس وجہ سے ان پنچایتوں کی عوام کافی پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی
چھوٹے سے کام کے لئے بھی انہیں کافی زیادہ سفر کرنا پڑتا ہے ۔ مقامی
لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لوگوں کے مشکلات کو مد نظر
رکھتے ہوئے دیگر اسٹیشنوں کی طرح یہاں پر بھی راستہ بنایا جائے تا کہ لوگ
آرام سے یہاں پر سفر کر سکیں اور کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.