The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

مرکزی حکومت نے 40,000 کروڑ کی دفاعی خرید کو منظوری دی

ڈرون اور گولہ بارود کی خریداری سے فوج کی بڑھے گی طاقت

 

 

سرینگر/ 19 مئی/وی او آئی

مرکزی حکومت نے تینوں افواج کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے انہیں 40,000 کروڑ روپے کی ہنگامی خرید کی منظوری دے دی ہے۔ اس ایمرجنسی پاور کے تحت افواج نظر رکھنے والے ڈرون، خودکش ڈرون، لانگ رینج لوٹرنگ میونشن اور توپ، میزائل و ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے گولہ-بارود خریدے گی۔وائس آف انڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف چل رہے آپریشن سندور کے درمیان حکومت ہند نے تینوں افواج کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے انہیں 40,000 کروڑ روپے کی ہنگامی خرید کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری حال ہی میں ہوئی ڈیفنس ایکیوزیشن کاونسل (ڈی اے سی) کی میٹنگ میں دی گئی، جس میں وزارت دفاع اور افواج کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔اس ایمرجنسی پاور کے تحت افواج نظر رکھنے والے ڈرون، خودکش ڈرون، لانگ رینج لوٹرنگ میونشن اور توپ، میزائل و ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے گولہ-بارود خریدے گی۔ اس قدم سے پاکستان پر ہوئے حملوں میں استعمال میزائلوں جیسے برہموس اور اسکالپ کروز میزائلوں کی سپلائی اور تیز ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ خرید کا کام دفاعی مالیاتی شاخ کے مالی صلاح کاروں کی مدد سے فوج کے ذریعہ کی جائے گی۔ اے این آئی کے ذرائع کے مطابق یہ سبھی اسلحے اور آلات طے وقت کے اندر فوج کو مل جانے چاہئیں۔ یہ پانچویں بار ہے جب پچھلے پانچ برسوں میں افواج کو اس طرح کی ہنگامی خرید کی منظوری دی گئی ہے۔اس دوران وزارت دفاع فوجی دستہ کے لیے طویل مدتی منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے.

تبصرے بند ہیں.