The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ڈومینیکا میں چوکسی کی ضمانت کی عرضی مسترد ، 14جون کو پھر ہوگی کیس کی شنوائی

ہندوستان میں 13ہزار کروڈ پی این بی گھپلےکا مفرور ملزم ھے میہول چوکسی

0

نئی دہلی/ 3 جون/(یو این آئی)

پنجاب نیشنل بینک گھپلہ معاملے میں مفرورتاجر میہول چوکسی کی جمعرات کے روز ڈومینیکا میں ضمانت عرضی مسترد ہو گئی ۔
مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے ۔ چوکسی کو غیر قانونی طریقے سے کیریبین ملک میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
اس سے قبل بدھ کے روز ہائی کورٹ نے چوکسی کوجبس بیجا کی عرضی پر سماعت کے دوران اسے مجسٹریٹ کورٹ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ چوکسی نے اپنی عرضی میں کہا کہ وہ غیر قانونی طور پر ڈومینیکا میں داخل ہونے کا قصوروار نہیں ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اسے اغوا کرکے پڑوسی ملک اینٹیگوا اور باربوڈا سے ڈومینیکا لایا گیا تھا۔
ڈومینیکا نیوز آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پریذائیڈنگ مجسٹریٹ کینڈیا کیریٹ جارج نے اپنے حکم میں کہا کہ اس معاملے کی ’سنجیدگی ‘‘کو دیکھتے ہوئے ، انہیں یقین نہیں ہے کہ چوکسی اپنے مقدمے میں حصہ لینے کے لئے ڈومینیکا میں رہے گا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روزاؤ مجسٹریٹ کورٹ میں اس کی (چوکسی) ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی اور معاملہ کو 14 جون تک ملتوی کردیا گیا۔ واضح رہے کہ چوکسی پر 13 ہزار کروڑ روپئے کے پی این بی گھپلے کا الزام ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.