The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کے حملے میں اسرائیل کو ۵۳؍ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے/ اسرائیلی میڈیا کا انکشاف

0

ایران
سرینگر/15 اکتوبر/ڈیسک رپورٹ

اسرائیل کے اخبار یدیوت اخرونوت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کے حملے میں اسرائیل کو ۵۳؍ ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔غزہ جنگ کے آغاز کے بعد یہ اسرائیل کوہونے والا سب سے بڑا نقصان ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’یکم اکتوبر کو ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کو ۵۳؍ ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ اتوار کو اسرائیل کے اخباریدیوت اخرونوت نے ٹیکسٹ ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو یکم اکتوبر کو ایران کے میزائل کے حملے کے سبب ۴۰؍ تا ۵۳؍ ملین ڈالرکا نقصان پہنچا ہے۔یہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل کو ہونے والا سب سے بڑا نقصان ہے۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ’’ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کے ۱۰؍ مقامات پر مستقل طور پر نقصان ہوا ہے جن میں فوجی اڈے بھی شامل ہیں۔‘‘خیال رہے کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔اس حملے میں قاطع میزائل کے شارپنیل (توپ کے پھٹنے والے گولے کے اندر بھری ہوئی گولیاں )کا نشانہ بننے سے مغربی کنارے کے قریب ایک فلسطینی شخص کی موت ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیل پر ۱۸۰؍ میزائل داغے تھے۔ ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر داغے جانے والے میزائل حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ، حزب اللہ کے چیف حسن نصراللہ اور ایران کے انقلابی گارڈ کے کمانڈر کی موت کا بدلہ ہے۔ اسرائیل نے ایران کو جوابی حملے کی دھمکی دی ہے۔ خیال رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں اضافہ ہونے کے بعد مشرقی وسطیٰ میں جنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
لبنان میں اسرائیل کے حملے کے سبب ۲؍ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی حکومت نے ۴۲؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ عالمی برادری اوراقوام متحدہ کے اپیلوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسرائیل نے لبنان اور غزہ پر اپنے حملے مسلسل جاری رکھے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.