سرینگر/10 جون/این ایس آر
لاک ڈون کے پیش نظر محکمہ ریلوئے نے بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو 16جون تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق محکمہ ریلوئے نے ریل خدمات کی معطلی میں توسیع کر دی ہے ۔ اس ضمن میں شمالی ریلوئے کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے چلتے بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات 16جون تک معطل رہے گی ۔ محکمہ ریلوئے کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات 16جون تک بند رہے گی ۔ اور اس ضمن میں تمام متعلقین کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ کورونا لاک ڈاﺅن کے بعد شمالی ریلوئے نے بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس کو معطل کر دیا تھا ۔ جس کے بعد گزشتہ ہفتے اس میں توسیع کر دی تھی ۔