لنگیٹ میں فوج کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کمیپ کا انعقاد
ڈی ڈی سی چیرمین کپوارہ عرفان پنڈت پوری کے علاوہ دیگرنوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ کیا پیش
ھندواڑہ/ 12 جون/طارق راتھر
فوج کی جانب سے لنگیٹ میں بلڈڈونیش کمیپ کا انعقاد کیا گیا جس میں۔44کے قریب لوگوں نے اپنا خون کا عطیہ پیش کیا اس بلڈڈونیشن. کمیپ میں فوج کے جوانوں کے علاوہ عام نوجوانوں اور ڈی ڈی سی چیرمین کپوارہ عرفان پنڈت پوری نے اپنا خون کا عطیہ پیش کیا اس دوران عرفان پنڈت پوری نے اپنا خون کا عطیہ دینے کے بات نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا خون دینے سے کوئی کمزوری نہیں ہوتی ہے خون دینا ایک اچھی بات ہے اور فوج کی جانب سے جو یہ بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا یہ ایک قابل تعریف بات ہے اور اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد کرنا وقت کی اہم ضروت بھی ہے اور انہوں نے کہا میں تمام نوجوانوں سے اپیل۔کرتا ہوں جب بھی موقع ملے کسی کو خون کی ضرورت پڑے اپنا خون کا عطیہ پیش کرے تاکہ کسی ضروت مند اور غریب مریض کو مدد مل سکے یہ بلڈڈونیشن کمیپ فوج اور ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس میں میڈیکل ٹیم ڈسٹرکٹ ہسپتال ، ہنڈواڑہ ۔ ہیلتھ کیئر ورکرز موجود تھے جس میں 32 عام شہریوں اور 12 آرمی جوانوں نے قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے اپنا خون کا عطیہ کیاپیش کیا اس موقع پر لوگوں نے فوج کا اظہار تشکر کیا ۔