The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی وزیر نے کی بچہ مزدوری کی معلومات دینے کی اپیل

تعلیم اور خوشحال بچپن پر ہر بچے کا حق ھے/سمرتی ایرانی

0

نئی دہلی/12جون/ (یو این آئی)
خواتین اور اطفال کی فلاح وبہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بچہ مزدوری کے معاملات کی معلومات ’پینسل پورٹل‘ پر یا ’چائلڈ لائن۔1098‘ پر دینے کی اپیل کی ہے۔
محترمہ ایرانی نے سنیچر کو ’عالمی بچہ مزدوری ممانعت دن‘ کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ تعلیم اور خوشحال بچپن ہر بچے کا حق ہے۔ عالمی بچہ مزدوری ممانعت دن کے موقع پر بچہ مزدوری سے متعلق تمام طرح کے مسائل سے نپٹنے کے تئیں اپنا عزم دہرانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی حصہ داری سے ہم یہ یقینی کرسکتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو وہ بچپن ملے جس کے وہ حقدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر ایک شہری سے یہ اپیل کرتی ہوں کہ وہ بچہ مزدوری کے معاملات کی معلومات ’پینسل پورٹل’یا چائلد لائن۔1098پر کال کرکے دیں۔ کیونکہ ہم اپنے بچوں کے قرضدار ہیں جو ہماری قوم کا مستقبل ہیں۔
عالمی بچہ مزدوری ممانعت دن ہر برس 12جون کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے 2002میں ’عالمی بچہ مزدوری ممانعت دن‘ کی شروعات کی تاکہ اس بات پر توجہ مرکوز کی جاسکے کہ پوری دنیا میں بچہ مزدوری کس حد تک ہے اور اسے ختم کرنے کے لئے کون کون سے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.