سری نگر/25 جون/ این ایس آر
وادی کشمیر میں جمعے کو سکھوں کے چھٹے گرو ہرگوبند سنگھ کا یوم پیدائش یا پرکاش پرو انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
جمعے کی صبح سے ہی سکھ برادری سے وابستہ عقیدت مندوں کا گردواروں اور دوسرے مذہبی مقامات پر تانتا بندھا رہا۔
بیشتر عقیدت مند کورونا وائرس سے بچائو کے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔