The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی ریکارڈ قیمتوں پر سرکار پر کیا طنز

0

نئی دہلی/ 30 جون/(یو این آئی)
کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے سلسلے میں سرکارپرطنز کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے جن مشکلات کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑرہا ہے اس کی اصل وجہ کورونا وبا نہیں بلکہ ایندھن کی قیمتوں میں کیا گیا غیر معمولی اضافہ ہے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے طویل تکلیف دہ لائینوں کی وجہ صرف کووڈ پابندیاں نہیں ہیں۔ اصل وجہ جاننے کے لئے اپنے شہرمیں پٹرول اور ڈیزل کے ریٹ چیک کریں‘‘ ۔
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی طویل عرصے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر سرکار کو کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں اور الزام عائد کر رہے ہیں کہ اس میں مودی سرکار نےلاکھوں کروڑوں روپے کمائے ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پرعائد ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عوام میں تقسیم کرنا چاہئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.