سرینگر/ 24مئی/ رپورٹر مانٹرنگ
کووڈ19کے انفیکشن کی دوسرہی لہر کی وجہ سے متاثرین کی تعداد چالیس ہزار سے نیچے آنے کے بعد فضائی مسافروں کی یومیہ تعداد اتوار کو 60ہزار کے قریب پہنچ گئی شہری ہوابازی کی وزارت کے پیر کوجاری اعدادوشمار کے مطابق اتوار کو 786پروازوں، میں 59,319مسافر اپنی منزلوں کے لئے روانہ ہوئے۔
وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 18مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40ہزار سے نیچے رہ گئی تھی۔
اس دن 641پروازوں میں 39,370لوگوں نے سفر کیا تھا لیکن اس کے بعد اس میں باقاعدہ طورپر بہتری آرہی ہے۔