The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

گنگا میں تیرتی لاشوں کے لئے مرکزی سرکار ذمہ دار/ راہل گاندھی

0

 

 

نئی دہلی/ 24 مئی/ (یو این آئی)

کانگریس سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کو گنگا کے کنارے چھوڑنے پر مجبور ہیں اور اس صورتحال کے لئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے مسٹر گاندھی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’مجھے لاشوں کی تصاویر شیئرکرنا اچھا نہیں لگتا۔ ملک اور دنیا یہ تصاویر دیکھ کر رنجیدہ ہے ، لیکن جنہوں نے مجبوری میں اپنے پیاروں کی لاشیں گنگا کے کنارے چھوڑ دیں ، ان کا درد بھی سمجھنا ہوگا ۔غلطی ان کی نہیں ۔ اس کی ذمہ داری سب کی نہیں صرف مرکزی حکومت کی ہے‘‘۔

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کووڈ شیلڈ ٹیکہ بنانے والی کمپنی کے ایک افسر کے مرکزی حکومت پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے رہنماخطوط پر عمل کئے بغیر کورونا کے ویکسین کے اعلان کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’ایک تو ملک میں وبا بے لگام ، اس پر پردھان مغرور‘‘۔ جوکہ واقعی میں ایک لمحہ فکریہ ھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.