The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

عمرآباد کالونی ہندوارہ میں 13 افراد کا کورنا ٹسٹ مثبت

کالونی کو دیا گیا ریڈ زون قرار، امد رفت پر مکمل پابندی عائد

0

ہندوارہ/19 اگست/طارق راتھر

کورونا نے ایک بار پھر دی ہندوارہ میں دستک ۔ہندوارہ عمرآباد کالونی میں 13افراد کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا جو غیر مقامی مزدور ہے اس عمر آباد کالونی میں ایک مکان کرایا پر لیا جس میں وہ عارضی رہائشی پذیر ہے ان میں جو ہے گذشتہ روز 13افراد کا کورنا ٹسٹ مثبت آیا ہے اس دوران ضلع انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے کالونی کو ریڈ زون قرار دیا اور یہاں کے تمام انٹری پوِئنٹس کو سیل کردیا گیا اور کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جاری ہے اور یہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم گھر گھر جاکر کالونی کے تمام افراد کو کورونا ٹسٹ کرائے جارہے ہیں ۔

میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ایک ٹیم دیہاتیوں کی دہلیز پر اسپاٹ ٹیسٹنگ کے لیے تعینات کی گئی ہے۔ گاؤں میں خصوصی ریپڈ سیمپل کلیکشن سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ نوڈل آفیسر تمام لوگوں سے گزراش کی کہ وہ ایس او پی پر عمل کریں بلا ضروری گھروں سے باہر نکلنے اور ایک دوسرے کے گھر جانے سے گریز کریں۔ ماسک اور سوشل ڈسٹنس کا بھی خیال رکھنے کی تاکید کی گئ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.