The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

طالبان نے امارات اسلامیہ افغانستان کے قیام کا کردیا اعلان

0

کابل/19 اگست/یو این آئی

طالبان نے جمعرات کو ملک کے 102 ویں یوم آزادی کے موقع پر امارات اسلامیہ افغانستان کے قیام کا اعلان کیا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ "امارات اسلامیہ کا اعلان برطانوی راج سے ملک کی آزادی کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے واضح رہے کہ اتوار کو طالبان کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد صدر اشرف غنی کابل سے فرار ہوگئے تھے۔
طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی نئی حکومت کے قیام کا اعلان کرے گا اور حکومت کو شریعت کے مطابق چلایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.