نیو یارک/10 ستمبر/ایجنسیز
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہےکہ افغانستان میں تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے ضروری ہے کہ لڑکیاں تعلیم حاصل کریں اور سلامتی کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ ہو۔
پاکستان کی نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کو اضافی مدد دی جائے۔