The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ضلع بارہمولہ کےکئی نامور سیاسی کارکن پیپلز کانفرنس میں شامل

پیوپلز کانفرنس جموں و کشمیر کے عوام کو موجودہ تکلیف دہ صورتحال سے باہر نکالنے کے لئے کوشاں/سجاد غنی لون

0

سرینگر/11 ستمبر/این ایس آر

ضلع بارہمولہ میں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کو بڑھاوا دیتے ہوئے اپنی پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ممتاز سیاسی کارکن آج پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے۔
پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے ان کا پارٹی میں شامل ہونے پراستقبال کیا۔ اس موقع پر پی سی کے نائب صدر عبدالغنی وکیل ، سینئر قائدین جناب فیاض احمد میر اور بشیر احمد ڈار بھی موجود تھے۔
پیوپلز کانفرنس میں شامل ہونے والوں میں غلام محمد میر کینگروسا رفیع آباد سے بی ڈی سی چیئرمین ، تسلیمہ اختر ، ڈنگی وچہ رفیع آباد سے رنر اپ ڈی ڈی سی امیدوار اور زینہ گیر سوپور سے ڈی ڈی سی کے امیدوار خورشید احمد لون شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ان سے وابستہ درجنوں کارکن اور حامی بھی تھے۔
پارٹی میں نئے آنے والے سیاسی کارکنوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی سی چیئرمین سجاد غنی لون نے کہا کہ ان کی شمولیت پی سی کو ایک مضبوط سیاسی قوت کے طور پر ابھرنے میں بہت زیادہ فائدہ پہنچائے گی۔

"میں آپ سب کا پیوپلز کانفرنس میں دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔

جموں و کشمیر کی سیاست ، ترقی اور فلاح و بہبود میں پیوپلز کانفرنس بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ھے ۔

ہم ایک مضبوط سیاسی قوت کے طور پرجموں و کشمیر کے عوام کو موجودہ تعطل سے نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ میں پرامید ہوں کہ آپ سب عوام کی بھلائی ،
تعمیر و ترقی اور امن وامان کے لئے کام کرتے رہیں گے اور عوام میں پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں جی جان سے محنت کریں گے۔
نئے آنے والے کارکنوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی ایمانداری ، محنت اور جذبے کے ساتھ کام کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے اور غیر معمولی اور پریشان کن اوقات میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنے کے لئے پیپلز کانفرنس کے وژن اور قیادت پر مکمل اعتماد اور اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.