بڈگام میں یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین نے لہرایا قومی پرچم
*پولیس، فوج اور طلباء نے لیا پریڈ میں حصہ فنکاروں نے کئے رنگا رنگ ثقافتی و تمدنی پروگرام پیش*
بڈگام/ 15 اگست/ ریاض بدھانہ
بڈگام میں یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین نذیر احمد خان نے پریڈ پر سلامی لی اور قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سال ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ہم بحیثیت ہندوستانی ان تمام رہنماؤں کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے ماضی میں ہماری قوم کی آزادی کے لیے بہادری سے جنگ لڑی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں ان تمام قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آزادی پسندوں نے ہندوستان کو برطانوی راج سے آزاد کرانے کے لیے دی تھیں۔ 15 اگست ایک قومی تعطیل ہے اور اس دن کو پرچم کشائی، پریڈ اور ثقافتی پروگراموں کے ساتھ منایا جاتا ہے اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی کام شدو مد سے جاری ہیں اور ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنے کے لئے جل جیون مشن کے تحت 136 واٹر سپلائی اسکیمیں اس سال کے آخر تک مکمل کی جائیں گی، انہوں نے بجلی، پی ایم کسان، ایم، جی نریگا کے حوالے سے بھی تفصیل سے بیاں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں منشیات کے خاتمے پر بھی کام کیا گیا ہے جس کے لیے محکمہ سماجی بہبود نے اہم کردار ادا کیا واضع رھے کہ وہ آج بڈگام میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔