سرینگر/9اکتوبر/این،ایس،آر
ایس،ایس،پی سرینگر راکیش بلوال نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ، انہوں نے نمازیوں سے عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر جموں و کشمیر کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔
اپنے پیغام میں ایس ایس پی نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن نہ صرف پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لیے برکت کا دن ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب کے لیے امن اور ہم آہنگی کا پیامبر بنا کر بھیجا تھا۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ عید میلاد النبی ہماری زندگیوں میں امن اور ہم آہنگی لائے اور اس مقدس موقع کی برکت سے ہمارے دلوں کو اللہ کی رحمت سے بھر دے اور ہمیں سیدھے راستے کی طرف رہنمائی اور ہمارے دلوں کو رحمت سے بھر دے۔ ”
ایس ایس پی نے لوگوں سے اپیل کی ھے کہ وہ اس مبارک موقع پر جموں و کشمیر کے امن اور خوشحالی کے لیے دعا کریں۔