واشنگٹن/ ،22 اپریل/ایجنسیز
امریکی صدر جو بائیڈن نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کو یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ اسلامو فوبیا کو نفرت کے نظریے کے طور پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’جب ہم اس عید کی برکات کو منا رہے ہیں تو آئیے اپنے آپ سے امن قائم کرنے اور تمام لوگوں کے حقوق اور وقار کے لیے کھڑے ہونے کے لازوال کام کا بھی دوبارہ عہد کریں۔
انہوں نے کہا کہ میری انتظامیہ اسلامو فوبیا سمیت ہر قسم کی نفرت سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے اس اور متعلقہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سرکاری حکام کے ساتھ ایک بین الایجنسی ٹاسک فورس قائم کی اور ہر امریکی کو مزید جامع قوم بنانے کی ترغیب دی۔