The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

اپنے پیشرووں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا، میڈیا برادری کے مسائل پرہوگی توجہ مرکوز

تمام متعلقین کےساتھ مل کر کام کریں گے/ ڈائریکٹر انفارمیشن

0

سری نگر/28 اپریل/این ایس آر

جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر انفارمیشن منگا شیرپا نے جمعہ کو کہا کہ وہ محکمہ میں اپنے پیشرووں کے ذریعہ کئے گئے عظیم کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں و کشمیر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے نئے ناظم اطلاعات ورابطہ عامہ جموں وکشمیرمنگا شیرپا نے کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں میڈیا برادری کے حوالے سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پیشرووں نے جو بھی کام کیا ہے، اسے آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے اور تمام متعلقین کےساتھ مل کر کام کریں گے۔ منگا شیرپا کو جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تعینات ہونے کے بعد ڈائریکٹر انفارمیشن جموں و کشمیر کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔سینٹ سٹیفن کالج اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم،منگا شیرپاAGMUT کیڈر کے2017 بیچ کےIAS افسر ہیں۔ منگاشیرپا کو جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.