اکھل بھارتیہ پنچایت سنگھٹن عنقریب جموں و کشمیر میں اپنا یونٹ تشکیل دینے جارہا ہے/نریش یادو
پنچائتی راج کو زمینی سطح پر مستحکم بنانے کیلئے اکھل بھارتیہ پنچایت سنگھٹن جدوجہد میں مصروف
سرینگر/19 جون/این ایس آر
اکھل بھارتیہ پنچایت سنگھٹن کے راشٹریہ صدر نریش یادو نے جموں و کشمیر میں بھی اپنے سنگھٹن کو متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر یادو نے سرینگر میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران جموں و کشمیر کے معروف اردو روزنامے نیو سٹیٹ رپورٹر کے چیف ایڈیٹر شاھد رشید سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سنگھٹن پنچائتی راج اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے ملک بھر میں کام کررہا ہے۔ اور اس حوالے سے ملک کی بہت ساری ریاستوں جن میں راجستھان، مدھیہ پردیش، اترپردیش، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ ، اتراکھنڈ ، ہریانہ اور جنوبی ہندوستان کی مختلف ریاستیں شامل ہیں کام کررہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اکھل بھارتیہ پنچایت سنگھٹن ملک بھر میں 92 ترمیم اور 29 پنچایت حقوق کیلئے کو من وعن طریقے سے لاگو کرنے کی وکالت کرتا ہے چونکہ ہمارا سنگھٹن ایک غیر سیاسی سنگھٹن ہے اور اس لحاظ سے ہم سبھی جماعتوں سے چاہیے وہ مرکز میں زیر اقتدار ہو یا ریاستوں میں پنچائتی راج کو مستحکم بنانے کیلئے انکا مدد چاہتے ہیں، مسٹر نریش یادو نے مزید کہا کہ عنقریب ہی ھم جموں و کشمیر میں اپنے سنگھٹن کا عہدیداروں کا اعلان کرنے کے علاوہ سرینگر اور جموں دونوں جگہوں پر سنگھٹن کے دفاتر بھی شروع کرینگے۔