سرینگر/14 نومبر/این ایس آر
سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے سری نگر میں کروڑوں کی مالیت کی منشیات ضبط کی ہیں اور 02 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
12نومبر 2024 کو، بٹہ مالو میں ٹینگ پورہ فلڈ چینل پر ناکہ چیکنگ کے دوران، سری نگر پولیس کی ٹیم نے دو افراد کو حراست میں لیا جن کی شناخت لو کمار ساکنہ شاہدرہ کستورہ نگر، دہلی اور وپن کمار ساکنہ سلطان پوری، دہلی کے طور پر کی گئی۔
تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 2.4 کلو گرام ہیروئن ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 140/2024 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ بٹہ مالو میں درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔
تفتیش کے دوران، ملزمان نے ایسی معلومات کا انکشاف کیا جس کی وجہ سے ان کی گاڑی سے 2.86 کلوگرام کرسٹل میتھ (ایمفیٹامائن) برآمد ہوئی جس کی رجسٹریشن نمبر
۔ HR11N 7336 کے بطور ہے۔
منشیات کی غیر قانونی تجارت کے نیٹ ورک کی اصلیت اور آپریشن کا پتہ لگانے کے لیے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔