The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

مراز ادبی سنگم اور الانصار ٹور اینڈ ٹراولز کے باہمی اشتراک سےاننت ناگ میں نعتیہ مشاعرہ کیا گیا منعقد

اننتناگ/25 نومبر/ فاروق شہمیری

0

مراز ادبی سنگم اور الانصار ٹور اینڈ ٹراولز کے باہمی اشتراک سےاننت ناگ میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔
۔ مشاعرہ کی صدارت مراز ادبی سنگم کے صدر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز صاحب نے کی جبکہ ایوان صدارت میں شوکت مظفر بھی شامل تھے۔ مشاعرہ میں نظامت کے فرائض انجمن شعر و ادب جنوبی کشمیر کے صدر ریاض احمد نے انجام دئے۔ الانصار ٹور اینڈ ٹراولز کی طرف سے پروگرام میں شعراء کی عزت افزائی کی گئی اور انہیں خلعت سے نوازا گیا۔
پروگرام میں کئی ممتاز شعراء نے نے شرکت کی جن میں مراز ادبی سنگم کے سابقہ صدر اعجاز غلام محمد لالو، قمر حمیداللہ، تنہا شہلی پوری، نادر احسن، بڈر رحمان، میسر ناشاد، ڈاکٹر شوکت شفا، ریاض احمد دستگیری، حاجی رمضان، اظہار مبشر، مشروع نصیب آبادی، راجا مظفر، غلام حسن لون پوری، مشتاق سلفی، غلام حسن خاکسار، شامل تھے۔
پروگرام میں الانصار ٹور اینڈ ٹراولز کے منیجنگ ڈائریکٹر میر مشتاق عزیز نے مراز ادبی سنگم کے صدر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز اور جنرل سیکرٹری اظہار مبشر کے علاوہ دیگر مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے اپنے صدارتی خطاب میں الانصار ٹور اینڈ ٹراولز کے منتظمین کو اس نعتیہ مشاعرہ میں دست تعاون فراہم کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا اور میڈیا سے وابستہ لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.