The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کشمیری زبان کے معروف ادیب، شاعر و نقاد پروفیسر شاد رمضان قومی سمپوزیم میں کشمیری زبان کی نمائندگی کریں گے

0

سرینگر/16 دسمبر/فاروق شہمیری

پروفیسر شاد رمضان کو ممبئی میں نیشنل سمپوزیم آف پوئٹس 2025 میں کشمیری زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا۔
کشمیر کے ممتاز شاعر پروفیسر شاد رمضان کو پرسار بھارتی جیوری نے 19 دسمبر کو پرسار بھارتی کی جانب سے منعقد ہونے والے باوقار قومی سمپوزیم آف پوئٹس -2025 (دنیا کی سب سے بڑی شاعرانہ اجتماع) میں کشمیری زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا ہے۔ ممبئی میں ہونے والی اس شاندار تقریب میں بائیس ہندوستانی زبانوں کے منتخب شعراء اپنی نظمیں پیش کریں گے۔ ہر سال یوم جمہوریہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اس سمپوزیم کی ریکارڈنگ ملک کے تمام آکاشوانی اسٹیشنوں سے 25 جنوری کو رات 10 بجے نشر کی جا رہی ہے۔ شاد رمضان کی نظم ‘تیوتھ کانہ بیت’ فطرت سے دوبارہ جڑنے کی خوشی اور حدود و قیود سے ماورا اس کی نعمتوں کی دعا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پروفیسر شاد ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ شاعر اور نامور نقاد ہیں جن کے کریڈٹ پر ادب کی کئی اہم کتابیں ہیں۔ ایک مشہور ماہر تعلیم، شاد رمضان اس وقت ساہتیہ اکادمی کی کشمیری ایڈوائزری کمیٹی کے کنوینر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.