The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ژکر پٹن اور چکسری کے ہیلتھ سینٹر برائے نام

عوام پریشان، حکام ٹس سے مس نہیں

0

سرینگر/ 12 دسمبر/عاشق تلگامی

چکر پٹن میں ہیلتھ سینٹر کی نئی عمارت پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں، لیکن اب تک سینٹر کو پرانی عمارت سے نئی جگہ منتقل نہیں کیا گیا ہے۔ اس تاخیر کے باعث نہ صرف سرکاری پیسہ ضائع ہو رہا ہے بلکہ عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی لوگوں نے نیو سٹیٹ رپورٹر کے نمائندے عاشق تلگامی کو بتایا کہ حکومت نے کئی بار وعدے کیے، لیکن وہ صرف کاغذوں تک محدود ہیں۔ لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ سینٹر کو نئی عمارت میں منتقل نہ کرنے کی وجہ سے طبی سہولیات کے فقدان کا سامنا ہے اور مریضوں کو کئی کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔
چکسری علاقے میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ہے۔ وہاں کے ہیلتھ سینٹر کی عمارت کا چھت خراب ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے پوری عمارت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ عمارت مزید بگڑ سکتی ہے، جس سے طبی سہولیات مزید متاثر ہوں گی۔
علاقے کے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے اور ہیلتھ سینٹر کو جلد از جلد نئی عمارت میں منتقل کیا جائے، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو اور طبی خدمات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.