معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور سماجی کارکن اشتیاق احمد بیگ کی والدہ ماجدہ کا انتقال پرملال
نیو سٹیٹ رپورٹر کے مدیر اعلیٰ نے مرحومہ کے انتقال پر رنج وغم کا کیا اظہار
سرینگر/17 دسمبر/این ایس آر
جموں و کشمیر کے معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور سماجی کارکن جناب اشتیاق احمد بیگ کی والدہ ماجدہ محترمہ فاطمہ رسول بیگ گزشتہ روز انتقال کرگئی۔ مرحومہ جی آر بیگ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کی چیرپرسن تھی۔
مرحومہ ایک نیک سیرت ، ملنسار اور غریب پرور خاتون تھی۔ مرحومہ کا سماجی کاموں میں بھی بہت بڑا یوگ دان رہا ہے۔ محترم اشتیاق احمد بیگ صاحب جوکہ سماجی کاموں جن میں خاصکر دور دراز علاقوں میں غریب عوام کیلئے مفت میڈیکل کیمپ، دوائیاں وغیرہ کا انتظام کرنے کے پیچھے بھی ہمیشہ سے ہی مرحومہ کا ساتھ رہا ہے۔ مرحومہ کا انتقال صرف اشتیاق احمد بیگ صاحب اور انکے وارثین کیلئے ہی دکھ اور درد کا باعث نہیں ہے بلکہ ان ہزاروں مستحق لوگوں کیلئے بھی دکھ اور درد کا باعث ہے۔ جوکہ ان کے ویلفیئر ٹرسٹ کی مختلف پروگراموں سے فیضیاب ہوتے تھے۔ ادارہ روز نامہ نیو سٹیٹ رپورٹر دکھ اور درد کی اس گھڑی میں جناب اشتیاق احمد بیگ صاحب کے ساتھ برابر کی شریک ہے اور اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور انہوں نے جی آر بیگ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے بینر تلے جو شمع فروزاں کی ہے وہ رہتی دنیا تک جلتی رہے۔ آمین