حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی کتاب ‘گنج اسرار’ کے اردو ترجمہ کی رسم رونمائی 31دسمبر کو اجمیر درگاہ میں انجام دی جایے گی
تقریب میں شرکت کرنے کے لیے ملک بھر سے معتبر شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے/ سید ریاض الدین چشتی
سرینگر/ 23 دسمبر/ عاشق تلگامی
سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی المعروف غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 813 ویں عرس کے موقع پران کی تحریر کردہ کتاب "گنج اسرار "جو فارسی زبان میں انہوں نے تحریر کی ہے کے اردو ترجمہ کا 31دسمبر جمعہ کے روز درگاہ خواجہ صاحب اجمیر میں اجراء ہوگا۔ صوفی میڈیا سروسز کو ملی تفصیلات کے مطابق اجمیر گلوبل صوفی فاؤنڈیشن نے اس کتاب کو شائع کیا ہے اجمیر گلوبل صوفی فاونڈیشن کے ڈائریکٹر اور درگاہ خواجہ صاحب کہ معروف گدی نشین صوفی سید ریاض الدین چشتی کا کہنا ہے کہ گنج اسرار جس کے مولف حضرت خواجہ معین الدین چشتی رح ہیں کے اردو مترجمین ڈاکٹر شاہنواز شاہ اور ڈاکٹر نصرت رشید ہیں اور کتاب کی رسم رونمائی سے متعلق تقریب 31 دسمبر کو خواجہ صاحب کی درگاہ کے اندر احاطہ نور میں ٹھیک دن کے دو بجے سے چار بجے تک جاری رہے گی ۔تقریب میں شرکت کرنے کے لیےصوفی میڈیا سروسزکے ڈائریکٹر پیر زادہ منظورظہور شاہ چشتی کے علاوہ ملک کی مختلف درگاہوں اور خانقاہوں سے تعلق رکھنے والی معتبر شخصیات کو دعوت دی گئی ہے ۔ صوفی سید ریاض الدین چشتی نے صوفی میڈیا سروسز کو بتایا کہ اٹھ سو سالوں سے جس کتاب کا اہل معرفت انتظار کر رہے تھے وہ غریب نواز کی نگاہیں کرم سے منظر عام پر آچکی ہے اور مجھے امید ہے کہ اہل سلوک کے لیے یہ کتاب ان کے سلوک کو طے کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وہ گنج اسرار کا انگریزی اور ہندی ترجمہ بھی منظر عام پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں.