The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ممبر اسمبلی تنویر صادق کا شراب پر دیا گیا بیان قابل مزمت

نیشنل کانفرنس کی سیاست اور تاریخ ہمیشہ سے ہی کشمیر دشمنی سے عبارت رہی ہے/امامیہ فیڈریشن

0

سرینگر/18 فروری/این ایس آر

امامیہ فیڈریشن نے نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی تنویر صادق کے کشمیر میں ام الخپایث شراب کی فروخت کے حوالے سے دیے گئے بیان کو حد درجہ مضحکہ خیز اور مذموم قرار دیتے ھوے کہا ھے کہ موصوف اقتدار کے نشے میں کشمیر جیسی مسلم اکثریتی والی ریاست کو برائیوں کی اماجگاہ بنانے کے لئے اور اپنے اقاوں کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے تہزیب، تمدن اور یہاں کے مذہبی تشخص کو فراموش کر بیٹھے ھیں اور موصوف ٹورازم کی اڑ میں شراب کی کھلی فروخت کے لئے جس طرح وکالت کر رھے ھیں وہ شاید بھول گئے ھیں کہ گجرات جیسی کشمیر سے کئی گنا بڑی ریاست جہاں شراب پر پابندی ھے کے مقابلے میں کشمیر کا سیاحتی سیکٹر نہ ھونے کے برابر ھے۔ بیان میں کہا گیا کہ نیشنل کانفرنس کی سیاست اور تاریخ ہمیشہ کشمیر دشمنی سے عبارت رھی ھے اور ان لوگوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام کے مفادات کو اپنے حقیر مقاصد کے لے داو پر لگایا ھے ھم واضح کرنا چاھتے ھیں کہ کشمیر کے دینی ملی اور مذہبی تشخص اور شناخت کو زک پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور ولیوں اور ریشیوں کی اس سر زمیں کو شراب اور نشہ اورالودگیوں کی اماجگاہ بننے نہیں جائےگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.