نئی دہلی/ 5 جون/(یواین آئی)
صدر رام ناتھ کووند نے ہفتہ کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کہا کہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنا اور حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کرنا ہندوستانی اخلاقیات اورثقافت کے مرکز میں رہا ہے۔
مسٹر کووند نے عالمی یوم ماحولیات پر ٹویٹ کرکے کہا، ’’ایسے وقت میں جب انسانیت کووڈ-19 کے خلاف جنگ کررہی ہے، عالمی یوم ماحولیات پرہم ایک بہترمستقبل کے لئے عالمی برادری کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔