سرینگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑی سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد، دو افراد گرفتار
ضبط شدہ اسلحہ میں 2 اے کے 56 بندوق ، 10 پستول اور 9 دستی بم شامل
اننت ناگ/5 جون/شیخ ندیم
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں سنیچر کی روز قومی شاہراہ پر مسلح افواج نے ایک گاڑی سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرایع کے مطابق مسلح افواج کی مشترکہ ٹیم نے قاضی گنڈ لور منڈہ علاقے میں جانچ پڑتال کے دوران دو افراد کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت زیر رجسٹریشن نمبر JKO2B-0949 گاڑی سے برآمد کر لیا۔
پولیس ذرایع نے بتایا بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے جس میں 2 اے کے 56 بندوق ، 8 اے کے میگزن 10 پستول ، 18 پستول میگزین، اور 9 دستی بم شامل ہیں ،” انہوں نے مزید بتایا کہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا جنکی شناخت
مہراج احمد بٹ اور زاہد نبی ڈار ، ساکنہ سمبورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہیں اس ضمن میں پولیس نے مزید کاروائی عمل میں لائی۔