The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدوم ؒ کی دینی و روحانی خدمات تابندہ

عرس شریف سلطان العارفین رحپرحقانی میموریل ٹرسٹ کے گلہائے عقیدت

 

 

سرینگر/18 اگست/این ایس آر

حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر نے خطہ کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل اور روحانی پیشوا سلطان العارفین حضرت شیخ حمزہ مخدوم رحمتہ اللہ علیہ کے عرس پاک پر ان کی دینی اور روحانی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے کہا کہ حضرت شیخ حمزہ مخدوم رحمتہ اللہ نے اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے مساجد کی تعمیر میں سعی بلیغ کی۔ انہوں نے توہمات اور بدعات کا قلع قمع کرنے کےلیے انتھک جدوجہد کی اگر چہ ان کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے جرات و ایمانی قوت سے ان کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی پاک زندگی آج بھی مسلمانوں کے لیے راہ عمل ہے ۔ ٹرسٹ کے مرکزی کونسل کے سنیٸر ممبران منظور احمد ملک، سمیع اللہ حقانی ،محمد یوسف راتھر ،بشیر احمد ڈار، ضلع صدور ٹرسٹ سرینگر ،پلوامہ، بارہمولہ، بڈگام، اسلام آباداور کپوارہ مولانا محمد شفیع ، مولانا سمیع الللہ بٹ ، عبدالرشید ملک، محمد اسدالللہ ،مشتاق احمد حقانی،سید غلام ربانی ، شعبہ تعلیم کے سربراہ مفتی قمرالدین ، سنٸیر رکن مفتی طارق مصباحی ، ٹرسٹ کے جملہ عہدہ داران و اراکین ٹرسٹ ، تحریک اسلامی جموں وکشمیر، ابن حقانی یوتھ فانڈیشن جموں و کشمیر ، دارالعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارالعلوم فیضان مدینہ آروہ بیروہ، دارالعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ دارالعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ ، دارالعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ ،جامع ھدایت البنات کرالہار ، دارالعلوم حی علی الفلاح ہد پورہ کھی ٹنگن ، دارالعلوم رحمت عالم یار بگ رفیع آباد، دارالعلوم صدیقیہ لٹھی شاٹ سوپور ،دارالعلوم حنفیہ گنڈ براٹھ ، مدرسہ نور الاسلام براٹھ کلان سوپور، دارالعلوم سید اسماعیل بخاری شتلوہ ، دارالعلوم کاشانیہ ربن سوپور ، دارالعلوم الاعتقاد فیضانِ مدینہ ترکانجن اور ،مدرسہ اسلامیہ مصباح العلوم نلی گھرکوٹ مہوڑہ اوڑی،مدرسہ اسلامیہ علوم القران برنیٹ بونیار، دارالعلوم شاہ بغدارؒ پونی ریاسی،کلیتہ البنات الاسلامیہ درماڑی ریاسی، دارالعلوم امام اعظم ابو حنیفہ لبنن چوگام شانگس ، دارالعلوم فیضان مدینہ نوپورہ سوپور ، دارالعلوم گلشن زہرا نامبلہ دکھن اوڑی ، دارالعلوم غوثیہ مکول گوجر نگر راجوری اوردارالعلوم سمنانیہ سنگس کولگام کے منتظمین و مدرسین نے بھی حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ رحمتہ اللہ علیہ کو بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے

تبصرے بند ہیں.