The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ظفر رائے پوری کے لئے دعا ے صحت کی ایپل

شرم کی بات ہے اے آنکھ والو اندھے رستہ بتانے لگے ہیں ظفر رائے پوری

رشیدہ منصوری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوڈہ کولکتہ
حرف کی آنکھوں میں نور بھرنے والے یہ خوبصورت شاعر آج اپنی آنکھوں کے چراغ روشن رکھنے کے لیے پریشاں ہیں ۔۔
ہوڑہ کے یہ معروف شاعر ظفر رائے پوری صاحب ان دنوں سخت علیل ہیں ان کی دونوں آنکھوں کی روشنی تقریباً جا چکی ہے مُلک کے کئی معروف ڈاکٹرز سے علاج کے بعد بھی کوئی بہتری نہیں ہے
ان دنوں اپنے آبائی گاؤں مظفر پور بہار میں قیام پذیر ہیں انھوں نے اپنے صحت یابی کے لئے دوست احباب اور قارئین سے درخواست کی ہے کہ ان کے لئے دعا کی جاۓ ۔۔
لفظ و معانی میں شعور کے چراغوں کو روشن کرنے والا اب اپنی آنکھوں کا نور پانے کے لیے ڈاکٹرزکے پاس پھر رہا ہے ۔اور آپ سے دعا کی درخواست کر رہا ہے
شاید چادہ گروں کے پاس ان کی آنکھوں کا علاج نہ ہو لیکن آپ کی دعائیں ان کی شفا کا ذریعہ بن سکتی ہیں ۔۔
آپ اپنی دعاؤں اور اپنے احساسات میں انھیں یاد رکھیں
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ظفر رائے پوری صاحب پھر سے ہمارے درمیان موجود ہوں
آمین یارب العالمین

تبصرے بند ہیں.