ممبئی/7 جون/انٹرٹینمنٹ بلیٹن
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والی تمام نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سائرہ بانو کا پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے میرے شوہر دلیپ کمار (یوسف خان) کی طبیعت ناساز ہے اور وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ اب ان کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم میری درخواست ہے کہ ان کے مداح کسی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے مطلع کیا کہ بہت جلد اداکار اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔